ھفتہ, 27 اپریل 2024


بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم

    • ایمزٹی وی(کوئٹہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آج بھی ابر کرم برسے گا ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی جبکہ گزشتہ روز کی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، کچلاک ، قلات ، ژوب اور لولارائی میں آج بھی بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں بھی مطلع آبر الود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ۔ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ سول ہسپتال اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ۔ بارش کے باعث مخلتف واقعات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دس زخمی ہوئے تاہم آج سول ہسپتال سے پانی نکال لیا گیا ہے اور شہر میں بھی صورتحال بہتر دکھائی دے رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ساٹھ ملی میٹر جبکہ ژوب اور لولارائی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment