بدھ, 28 اکتوبر 2020


عازمین حج کی پہلی فلائٹ روانہ

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک بھر میں حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے جس کے تحت پہلی حج پرواز بے 329 مسافروں کو لے کر حجاز مقدس کے لئے روانہ ہوئی۔

images 1

 

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور پاکستان میں تعینات ڈپٹی سعودی سفیر ماروان رضوان نے عازمین کو رخصت کیا۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عازمین کی روانگی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں، عازمین کو بہترین سہولتات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاز مقدس جانے والے تمام شہری سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں، اس لئے کوشش کریں کہ پاکستان کی عزت اور حرمت پر کوئی آنچ نہ آئے۔ دوسری جانب سعودی سفیر ماروان رضوان کا کہنا تھا کہ حج کے انتظامات 6 ماہ قبل مکمل کر لئے تھے، مکہ اور مدینہ صرف سعودی شہریوں کے لئے نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے مقدس جگہ ہے جب کہ ایران کے حجاج ہماری نہیں ان کی حکومت کہ وجہ سے نہیں جا رہے۔

 

حج فلائٹ آپریشن کے پہلے روز اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور فیصل آباد سے 4 ایئر لائنوں کے ذریعے ایک ہزار 994 عازمین سعودی عرب پہنچیں گے جب کہ حج آپریشن 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment