منگل, 24 نومبر 2020


رینجرز کا سرچ آپریشن 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو گرفتار

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) پولیس اور رینجرز نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔


اسلام آباد پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 8 افغانیوں سمیت 49 مشتبہ افراد گرفتارکیا۔ حراست کے ملزمان سے مختلف اقسام کا غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ برآمد کئے گئے اسلحے میں 7 پستول، 3 بارہ بوربندوقیں، 4 رپیٹر گن ، 2 ایس ایم جیز، اوردیگر اسلحہ اور گولیاں شامل ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روزتھانہ بارہ کہو کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تھا اور اس دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment