جمعرات, 28 مارچ 2024


سپریم کورٹ کا حکم نامہ شریف فیملی پر خطرات منڈلانے لگے

ایمزٹی وی(اسلام آباد)سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس پر فریقین کو الزامات سے متعلق تمام دستاویزات15نومبر تک جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں قائم 5رکنی لارجر بینچ نے تمام فریقین کو دستاویز پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے مزید سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب اس کے بعد کسی فریق کو ایک دن کا بھی مزید وقت نہیں دیا جائے گا ۔”جوڈیشل کے قیام سے پہلے تمام دستاویز عدالت میں جمع کرائیں جائیں “۔ ہم نے کیس کے خلاف الزامات لگانے کا راستہ بند نہیں کیا تاہم الزامات سے متعلق تمام تر دستاویز 15نومبر تک پیش کی جائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل سلمان بٹ نے جواب جمع کرانے کیلئے 15دن کی استدعا کی مگر عدالت نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کر دی ہے ۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے سیاسی رہنماﺅں کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ احاطہ عدالت پریس کلب نہیں ہے کہ یہاں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پریس کانفرنس ہوتی ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment