ھفتہ, 23 نومبر 2024


عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کا فیصلہ ایک ساتھ

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنسز کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے اسپیکر کی طرف سے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنسز پر سماعت کی اور فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کا فیصلہ ایک ساتھ چاہتے ہیں اور 26دسمبر کو عمران خان کے وکلاءدلائل دینگے ۔

دوران سماعت طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا نے اکرم شیخ کو وکیل مقرر کرنے کی استدعا کی تو جہانگیر ترین کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وکیل تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ مخالف پارٹی جان بوجھ کر تاخیری خربے اپنا رہی ہے ۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ریفرنس سپیکر نے بھیجا تو ارکان اسمبلی غیر متعلقہ ہو گئے ، سپیکر کو اپنے ریفرنس کا دفاع کرنا ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بحث کرنے کیلئے آج بھی تیار ہیں
۔
طلال چودھری نے الیکشن کمیشن سے وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے سماعت 26دسمبر تک ملتوی کردی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment