جمعہ, 26 اپریل 2024


اداروں کو سیاسی بنانا ملک سے کھیلنے کے متراد ف ہے

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی ظفر اقبال جھگڑا اور نوازشریف کی تصویر کا نوٹس لتے ہوئے کہاہے کہ ہم فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کیساتھ کل ہی سے رابطے میں ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والے لوگ سامنے آئیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدر ی نثار کاکہناتھا کہ سیاست کے نام پر عجیب سے کچھڑی پکائی جارہی ہے ،ہر ایک پر کیچڑ اچھالنا اچھا نہیں ،یہ بھی نہیں سمجھتے کہ سیاست کچھ اور چیز ہے اور اداروں کو سیاسی بنانا ملک سے کھیلنے کے متراد ف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گھومتی تصویر میں ظفر اقبال جھگڑا کو نامزد چیف جسٹس بناکر پراپیگنڈہ کیا جارہاہے ،ہمیں عدالتی احکامات کا انتظار تھا جو کہ مل گئے ہیں جس کے بعد ہم فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کیساتھ کل ہی سے رابطے میں ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے والے لوگ سامنے آئیں۔

ان کا کہناتھا کہ جج جب عہدے پر بیٹھتا ہے تو وہ صرف جج ہو تاہے کسی کا بھائی یا رشتہ دار نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بھی فوجی خاندان سے ہے ،ایک فوجی سب سے پہلے فوجی ہے ۔اس لیے اداروں کو سیاست میں نہ لایا جائے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment