جمعہ, 26 اپریل 2024


جج کے رخصت ہونے پر کیس کی تاریخیں تبدیل

 

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج ملک آصف مجید اعوان کے رخصت ہونے کی وجہ سے سانحہ راجہ بازار سمیت مختلف مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

قائم مقام جج نے تھانہ گنج منڈی میں درج کیس کے ملزمان ندیم علی شاہ وغیرہ کے مقدمہ کی سماعت تیرہ جنوری، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کے ملزمان محمد شاہین وغیرہ کے کیس کی سماعت 12جنوری کردی گئی۔

تھانہ حضرو اٹک میں درج بچے کو اغواء کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اسحاق وغیرہ کے کیس کی سماعت 16جنوری، تھانہ کہوٹہ میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث مولانا شاہین طالبانی کے کیس کی سماعت 21جنوری اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم قدیر شیخ کے کیس کی سماعت بھی بغیر کسی کارروائی کے اٹھارہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment