جمعہ, 19 اپریل 2024


عدالت نے غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت کا نوٹس لے لیا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں غیر معیاری اسٹنٹس فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج بھی مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیانات سے سے عوام میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہتے تاہم عدالت شام کو ہونے والے غیر ذمہ دارانہ تبصروں پر پابندی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح آئندہ کے لئے معاملے کو بہتر کرنا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم دیا کہ اسٹنٹس کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے پیر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل ملتوی کردی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment