Print this page

بیشترعلاقےگرمی کی لپیٹ میں،مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ایمز ٹی وی(اسلام آباد )محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، کل رات اور پرسوں، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت چند علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 

ملک کے بیشتر علاقے گرم موسم کی لپیٹ میں ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق، کل اور پرسوں، خیبر پختونخواہ،فاٹا، کوئٹہ،ژوب ،قلات ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا، فیصل آباد اورساہیوال ڈویژن میں بھی بارش ہو گی، کشمیر، گلگت بلتستان، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل رات اور پرسوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، اس دوران، راولپنڈی، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ژالہ باری ہو سکتی ہے، آئندہ ہفتے کے دوران بھی ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم آج شام کوئٹہ،ژوب، قلات ڈویژن، بالائی فاٹا، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج اسلام آباد میں پولن کی تعداد تیس ہزار چھ سو پیسنٹھ فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں