جمعرات, 10 اکتوبر 2024


اسلامک کانفرنس میں جس طرح پاکستان کے وزیر اعظم کو ٹریٹ کیا گیا وہ باعث شرمندگی تھا

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامک کانفرنس میں جس طرح پاکستان کے وزیر اعظم کو ٹریٹ کیا گیا وہ باعث شرمندگی تھا ۔سعودی عرب میں نوازشریف کے ساتھ ہونے والے سلوک پر پاکستانی شرمندہ ہیں ۔امریکی صدر نے پاکستانی قربانیوں کی بجائے بھارت کی بات کی مگر نوازشریف نے کانفرنس کے بعد بھی بیان نہیں دیا۔ ” عالمی عدالت کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان پہنچا “۔ٹرمپ نے کشمیر کا زکر تک نہ کیا ۔ہمیں مسلم دنیا کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج کہہ دیا ہے کہ یہ کرمنل تحقیقات ہیں ۔ آج عدالت نے کہا ہے کہ 60دن میں تحقیقات مکمل کریں جو خوش آئند ہے۔ اسلامک کانفرنس میں خطاب کیلئے وزیر اعظم نوازشریف نے 6گھنٹے لگا کر تقریر یاد کی مگر انہیں موقع نہیں دیا گیا ۔”نواز شریف نے نیٹ پریکٹس تو بہت کی مگر میج نہیں کھلایا گیا “۔ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران اسرائیل کے ہر دشمن کو دہشتگرد بنا دیا ۔ ایران کو تنہا کرنے کی بات کی مگر نوازشریف نہیں بولے ۔ انہیں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بات کرنی چاہیے تھی ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ دور حکومت میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ، وزیر اعظم کے بیرون دورے پر یومیہ 47لاکھ روپے خرچ آیا جو غریب عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ۔حسن روحانی نے ایران کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی مگر ٹرمپ نے اسرائیل کے ہر دشمن کو دہشتگرد بنا دیا ۔ٹرمپ نے جو باتیں کی وہاں نوازشریف کو اس پر بیان تو دینا چاہئیے تھا ، ٹرمپ نے حماس اور حزب اللہ کو دہشتگرد بنا دیا ۔ آرمی چیف سے ملاقات میں جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت پر بات ہوئی جس پر انہوں نے کہا کہ راحیل شریف کا رول یہ ہو گا کہ مسلم دنیا میں انتشار نہ ہو اور انہیں اکٹھا کیا جائے ۔
ایک سوال پر انکا کہنا تھاکہ امریکی جنگ میں پاکستان کا سو ارب کا نقصان ہو۔پاکستان نائن الیون واقعے میں ملوث نہیں ۔ٹرمپ نے فلسطین کے منتخب نمائندے کو دہشتگرد کہہ دیا ۔دہشگردی کیخلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں ۔نوازشریف کو ریاض میں پاکستان کی بات کرنی چاہئیے تھی اور ہمیں مسلم امہ کو متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اظہار رائے کرنے والوں کو پکڑا جا رہا ہے ۔ اس بار الیکشن نیوٹرل ایمپائر کے ذریعے کرانے کی کوشش کریں گے اور ساری پارٹیوں کو ملانے کی کوشش کریں گے اور کہیں گے میچ سے پہلے رولز سیٹ کر لیں ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment