جمعہ, 26 اپریل 2024


مریم نواز کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں مبینہ طور پر شریف خاندان پر جعلی دستاویز جمع کرانے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ کے ایک حصے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے جمع کرائے گئے بعض دستاویز میں مائیکروسافٹ کا ’’کیلبری ‘‘ فونٹ استعمال کیا گیا ہے لیکن ان دستاویز پر 2006 کی تاریخ درج ہے جبکہ کیلبیری فونٹ 2007 میں باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔
جے آئی ٹی کے اس انکشاف پرصحافی ضرار کھوڑو نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کا وہ حصہ ٹوئیٹ کیا جس پر لکھا ہے کہ مریم نواز نے دستاویز میں جو فونٹ استعمال کیا وہ 2007 سے قبل دستیاب ہی نہیں تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment