ھفتہ, 27 اپریل 2024


اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی حجم کااضافہ 100 فیصد

 

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) کے رکن ممالک کے درمیان 10سالہ پلان آف ایکشن کے تحت تجارت میں 93 فیصد اضافہ ہواہے۔اسلامک سینٹرفارڈویلپمنٹ آف ٹریڈ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ2005 ءسے2015ءکے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک،اس کے ذیلی اداروں اور تنظیم سے وابستہ اداروں اورایسوسی ایشنز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اعداد وشمار کے مطابق 2005میں اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 1.77ٹریلین ڈالرتھا جبکہ 2015 میں اوآئی سی ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 3.43ٹریلین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ 2010 سے 2016 کے دوران اسلامی ممالک نے سڑکوں، ائیرپورٹس اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں نمایاں سرمایہ کاری کی اوراس دوران ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں مجموعی طورپر10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ متعدد اسلامی ممالک نے تجارت اورسرمایہ کاری کیلئے جامع اورمﺅثر اقدامات کئے جس کے نتیجے میں تجارتی اورسرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہائیڈروکاربن کی قیمتوں میں اضافے اوراسلامی ترقیاتی بنک اوراس کے ذیلی اداروں کی طرف سے مختلف منصوبوں کیلئے سرمایہ کاری نے بھی مسلم ملکوںکے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment