پیر, 08 مارچ 2021


نواز شریف کے بچوں کا عدالت نے گھیرا تنگ کردیا

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے جہاں آج بھی ان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ ان کے بچوں حسن ، حسین ، مریم اور داماد کیپٹن (ر)محمد صفدر کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جا ری کردی گئی جبکہ اگلی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی ،مقدمات کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،اس موقع پر نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ شدید علیل ہیں اور ان کے بچے اپنی والدہ کی عیادت کی وجہ سے لندن میں ہیں اس لئے ان کو مزید وقت دیا جائے ۔
نیب کے وکیل نے نواز شریف کے وکیل کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے بچوں کو سمن موصول ہو چکے تھے اور عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بچوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں
احتساب عدالت نے نواز شریف کے وکیل کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے حسن، حسین ، مریم اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور مقدمات کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔سابق وزیراعظم پر فرد جرم بھی آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی جس پر نواز شریف پیشی کے بعد احتساب عدالت سے روانہ ہو گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment