جمعرات, 22 اکتوبر 2020


ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نیب کے نئے چیئرمین منتخب

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے چیئر مین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
ذرائع کے مطابق چیئر مین نیب کے عہدے کا چارج سنبھال کر ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر چیئر مین نیب کو ادارے کے اہم امور پر بریفنگ دی گئی ۔بتا یا جا رہا ہے کہ آج نیب کے اعلیٰ عہدیدار مختلف امور پر چیئر مین نیب کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد کل سے وہ باقاعدہ اپنا کام شروع کردیں گے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment