پیر, 19 اگست 2019


بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔
 
پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے 2 خواتین شہید اور6 افرا د زخمی ہوئے تھے، اس لیے بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment