ھفتہ, 27 اپریل 2024


مذہبی مقدمات کہاں بھیجوائے جائیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان سامنےآگیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ توہین رسالت، مذہب کے حوالے سے مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکوبھجوانے کے بجائے وفاقی شریعت عدالت کوبھجوائے جانے چاہئیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے تحفظ ناموس رسالتؐ قانون کاغلط استعمال روکنے کے حوالے سے قانون میں ترمیم کا جائزہ لینے والی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ توہین رسالت، مذہب کے حوالے سے مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججزکوبھجوانے کے بجائے وفاقی شریعت عدالت کوبھجوائے جانے چاہئیں اوران مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی شریعت عدالت کی صوبائی شاخوں کومضبوط کیاجائے۔
میڈیا کو دستیاب دستاویزات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنی 4 تجاویز میں موقف اپنایا ہے کہ اگرکوئی شخص دفعہ 295 سی کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کراتاہے تواسے بھی وہی سزا ملنی چاہیے جوتوہین کرنے والے ملزم کوملتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment