جمعہ, 26 اپریل 2024


الطاف حسین کتنی مرتبہ معافی مانگیں گے،ہرچیزکی حدہوتی ہے, خواجہ آصف

ایمز ٹی وی(اسلام آباد)تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جائزہ لیاجائےگا کہ الطاف حسین کیخلاف کیسی چارہ جوئی کی جائے،الطاف حسین کتنی مرتبہ معافی مانگیں گے،ہرچیزکی حدہوتی ہے، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خطاب مشکل بن گیا، جسے دیکھو تنقید کئے جا رہا ہے اور تو اور وزیر دفاع بھی بولے بغیر نہ رہ سکے،

خواجہ محمد آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ را سے متعلق جیسا بیان الطاف حسین نے دیا ہے کوئی پاکستانی نہیں دے سکتا ،الطاف حسین نےمتنازعہ بیانات دینےکاوطیرہ بنالیاہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment