Print this page

2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے

 

ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔
افسران نے انہیں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا جواب میں آرمی چیف نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کو مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنڑول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری ہوسپٹل) سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں