پیر, 23 جولائی 2018


کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں۔ اظہار رائے پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نےکہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلناچاہتا ہوں۔ جمہوریت اور آمریت میں پھر کیا فرق رہے گا۔

خورشد شاہ نے کہا حکومت سےکہا ہے کہ 15 مئی تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا چاہیے جب کہ نگراں وزیراعظم کا فیصلہ میں نے اور وزیراعظم نے کرنا ہے۔

تحریک انصاف کا نگران وزیراعظم کے ناموں کا اعلان حیران کن ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا اظہار رائے کو ریاست کےخلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے، قانون بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment