جمعہ, 26 اپریل 2024


ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے نمٹیں گے,شفقت محمود

 

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی، خورشید شاہ نے رٹ چیلنج کرنے والوں کی مذمت نہیں کی،شفقت محمود وزیراعظم نےواضح کہاریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے نمٹیں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے خورشید شاہ کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خورشیدشاہ صاحب نے اتنی لمبی تقریر کی، تقریر سے کچھ وضاحت نہیں ہوئی، خورشید شاہ سوال بھی خود کررہے تھے اور جواب بھی خود دے رہے تھے، وہ ایشو پر کبھی حمایت اور کبھی مخالفت کررہےتھے۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا،عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالتی فیصلے کے بعد ایشو کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔
وزیر تعلیم نے کہا خورشید شاہ کم ازکم پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ان کی مذمت توکرتے، پورے ملک کو مفلوج کیا گیا،رٹ چیلنج کرنےوالی کی مذمت تو کرتے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نےاس قسم کےمعاملے پر اسٹینڈ لیا، وزیراعظم نےواضح کہاریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں سے نمٹیں گے، ماضی میں اس قسم کے واقعات پرحکومتیں خاموش ہوجایا کرتی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل آصف زرداری نے کہا تھا ہم حکومت کیساتھ مل کرچلیں گے، امتحان کاوقت شام کوہی آگیااورریاست کی رٹ کوچیلنج کیاگیا، ایک اہم ایشوپرحکومت کاساتھ دینےکےبجائےاپنی سیاست چمکائی گئی، ہم ایک اصول کیساتھ کھڑےہیں قانون کی حکمرانی پریقین رکھتےہیں، کوئی ریاست کی رٹ کوچیلنج کرتاہےہم اس کابھرپورمقابلہ کریں گے۔
شفقت محمود نے کہا یہ حکومت اور اپوزیشن کامعاملہ نہیں ریاست کا ہے،قانون کو چیلنج کیا جارہاہے، عمران خان نےتقریرمیں کہا تھا قانون کافیصلہ ہے، جس پر عملدرآمدہوگا، اگرہرکوئی کہےگاکہ فیصلہ منظور نہیں توحکومت کانظام کیسے چلےگا، کل توپھرکوئی بھی باہرنکل کرکہےگایہ فیصلہ مجھے منظورنہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ نے معاملہ ٹھنڈاکرنےکے بجائےاس پرسیاست چمکائی، چھوٹےچھوٹےسیاسی فائدوں کیلئےبڑےمقصدکونقصان پہنچایا جارہا ہے، ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرےگی اورقانون کاعملدرآمدیقینی بنائیں گے۔
انھوں نے مزید کہا قانون کی حکمرانی تسلیم کرنےوالوں سےبات چیت ہورہی ہے، آپ نےعمران خان کی تعریف کےبجائےسیاست چمکائی مذمت کرتا ہوں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کل اپوزیشن لیڈرنےبھی کہاقومی مفاد کیلئے ساتھ چلیں گے، اس سے بڑا قومی مفاد کیا ہے عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیاجارہاہے اور ملک کو آئین کے مطابق چلایا جارہا ہے، بے جا تنقید کے بجائے اپوزیشن ارکان اپنی کل کی تقاریر پر ذرا توجہ دیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment