Print this page

قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شاہ محممود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
 
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورکی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
 
ملاقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ نے خطرے سے نمٹنے اورفضائی حدود کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیرخارجہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اورعزم وحوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ دشمن کسی بھول میں مت رہے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں