منگل, 07 اپریل 2020


احساس پروگرام،بہترمعاشی صورتحال کےفوائدغرباء تک پہنچانےکی جانب عملی قدم

اسلام آباد: وزیراعظم نے احساس پروگرام کے تحت غربا کو راشن کی خریداری کے لیے رقم دینے کی ہدایت کر دی۔

بہتر معاشی صورت حال کے فوائد غربا تک پہنچانے کے لیے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، آٹا، گھی اور چینی کی خریداری کے لیے رقم ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے معیشت میں بہتری کے نتائج مستحق افراد تک پہنچانے کی ہدایت کردی جس کے تحت مستحق افراد کی سہولت کے لئے راشن کی خریداری کے لئے رقم دی جائے گی۔

یہ رقم آٹے کا 20 کلو تھیلا، 3 کلو گھی اور 5 کلو چینی کے لیے ہو گی، وزیراعظم نے رقوم کی ادائیگی کا عمل شفاف رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment