ھفتہ, 07 دسمبر 2024


کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی

 
 
 
 
اسلام آباد : کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہورہی ہے، اب تک رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5لاکھ سےتجاوز کر گئی۔
 
تفصیلات کے مطابق کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی شمولیت کاسلسلہ جاری ہے ، رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 5لاکھ سےتجاوز کر گئی
 
کوروناریلیف ٹائیگر فورس میں اب تک 5 لاکھ 10ہزارنوجوان رجسٹریشن کاعمل مکمل کراچکے ہیں ، جبکہ 13 ہزار 552خواتین نے بھی ٹائیگرفورس میں رجسٹریشن کرائی۔
 
 
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کو ٹائیگر فورس صوبائی سطح پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔
 
اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹائیگر فورس کے نام سے تیار ہونے والی شرٹس سے اظہار لاتعلقی کیا تھا۔
 
انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔
 
واضح رہے کہ کورونا ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment