ھفتہ, 27 اپریل 2024


اگلے سال سے نویں اور گیارہویں جماعت سےگریڈنگ نظام بھی نافذالعمل ہوگا

اسلام آباد: انٹربورڈ کوآرڈینشین کمیشن نے امتحانی نظام میں اہم تبدیلی کردی۔آئندہ نئے تعلیمی سال سے گیارہویں اور نویں جماعت سے نئے نظام کو نافذ کیا جائے گا۔

چیئرمین انٹربورڈ کو آرڈینشن کمیشن ڈاکٹر غلام علی کا کہنا ہے کہ اگلے سال سے نمبروں کے بجائے گریڈنگ نظام بھی نافذالعمل ہوگا۔

40فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ فیل تصور ہونگے گریڈنگ کے لئے ہر مضمون میں سی جی پی اے کے 5اسکیل رکھے جائیں گے،95سے100فیصد نمبرز پر جی پی اے ملے گا اور گریڈ ڈبل پلس اے ہوگا،90سے95 فیصد نمبرز پر 4.7 جی پی اے ملے گااور گریڈ اے پلس ہوگا۔90سے 85 فیصد نمبرز پر 4۔3 جی پی اے اور گریڈ اے دیا جائے گا۔85سے80فیصد نمبرز پر 4 جی پی اے اور گریڈ ڈبل پلس بی ہوگا،80سے75 فیصد نمبرز پر 3.7جی پی اے ملے گا اور گریڈ پلس بی ہوگا۔75سے70 نمبرز پر جی پی اے 3.3 اور بی گریڈ ملے گا۔70سے60پر جی پی اے 3.0 ہوگا اور گریڈ سی ملے گا 60سے50پر سی جی پی اے 2 ہوگا اور گریڈ ڈی ہوگا۔50سے40پر جی پی اے 1ہوگا اور گریڈ ای ملے گا۔40فیصد سے کم نمبروں پر یوگریڈملے گا اور امیدوار فیل تصور ہوگا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment