منگل, 30 اپریل 2024


اسلام آباد کے 20 سرکاری پرائمری اسکولوں کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا،نگران وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے گزشتہ روز اسلام آباد ماڈل اسکول ایف سکس تھری کا دورہ کیا اور اسکول میں مہیا کی گئی سہولیات اور تعلیمی معیار کو بڑھانے کیلئے مقامی کمیونٹی کی جانب سے کی جانے والی قابل ذکر کو ششوں کو سراہا۔

اس موقع پرا سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی نے انہیں اسکول کے مختلف کلاس رومز، کمپیوٹر لیبز، لیبارٹریز، فرنیچر اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے 20 سرکاری پرائمری اسکولوں کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا، ادھر بین الا قوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام عربی زبان کے فروغ میں اداروں اور افراد کا کردار کے موضوع پر کانفرنس سے بھی انہوں نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے یمن کے سفیر محمد مظہر العشبی ، قائم مقام صدر جامعہ ڈاکٹرعبدالرحمن، کلیہ عربی کے ڈین ڈاکٹر فضل اللہ، ڈاکٹر حبیب الر حمن عاصم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment