جمعرات, 05 دسمبر 2024


ریزرو سیٹ کیس کی دوسری وضاحت کیسے جاری ہوئی؟ چیف جسٹس نے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں 8 ججز کی دوسری وضاحت جاری ہونے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جواب طلب کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چیف جسٹس نے ڈپٹی رجسٹرار و دیگر سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سوال کیا کہ اوریجنل فائل جمع کیے بغیر وضاحت کیسے جاری ہوئی؟

گزشتہ روز مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے 8 اکثریتی ججز نے دوسری وضاحت جاری کی تھی جس میں مؤقف دہرایا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے 12 جولائی کا فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا۔

- Advertisement -

وضاحت کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سے اطلاق نہیں ہو سکتا اور نہ ہی الیکشن ایکٹ ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر فیصلہ غیر مؤثر کیا جا سکتا ہے۔

اکثریتی ججز نے اپنی وضاحت الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اکثریتی رائے سے 12 جولائی کو اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کا اہل قرار دیا تھا جس کا تفصیلی فیصلہ گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس میں مذکورہ فیصلے کی توثیق کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ایوان میں دو تہائی اکثریت ختم ہوگئی تھی۔ تاہم عدالت عظمیٰ کے 12 جولائی کے مختصر فیصلے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 منظور کروا لیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment