جمعہ, 19 اپریل 2024


جان مکین کا پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو سلام

ایمزٹی وی(اسلام آباد)واشنگٹن میں چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف نے آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین جان مکین سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جان مکین کا کہنا تھاکہ کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کو شکست سے دوچار کردیا ہے۔جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر آرمڈ سروسز کے چیئر مین جان مکین کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات کمیٹی کے تمام اراکین کے لئے تعمیری اور معلوماتی رہی اور ہم بہت چیلنجنگ اوقات کے دوران پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں اس ملاقات میں پاک افغان تعلقات کو بہتر بنانے کی راہوں پر توجہ مرکوز رہی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment