بدھ, 09 اکتوبر 2024


ڈاکٹر عمران قتل کیس میں اہم انکشافات

ایمزٹی وی(اسلام آباد)عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ مکمل کرلی جس میں انکشاف کیا گیا ہےکہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کا ایک ڈائریکٹر، رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران شامل تھے جب کہ جے آئی ٹی کا مینڈیٹ سازش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرنا تھا۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بینک اکاؤنٹس اور ٹیلی فون کالز کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جب کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان معظم علی، محسن اور خالد شمیم کو سازش کے الزام میں مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ تینوں ملزمان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے جو ایس آئی یو میں درج کیا جائے گا جب کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment