منگل, 24 اپریل 2018


عوام کشمیر کونسل کے کردار سے مطمئن نہیں، راجہ فاروق حیدر

 

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کشمیر کونسل کے کردار سے مطمئن نہیں ،بہتر نظام حکومت دینا چاہتے ہیں، این ٹی ایس کے ذریعے ایسے ایسے لوگوں کے بچے بھی ٹیچر بھرتی ہوئے ہیں جو پہلے سوچ بھی نہیں سکتے تھے ، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گزشتہ روز پونچھ کے حلقہ چار کی یوسی بنگوئی سے سردار خورشید خان کی قیادت میں آئے سینکڑوں افراد کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر وزیر حکومت چوہدری عزیز، ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی اور سردار ریاض روشن نے بھی خطاب کیا جبکہ چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی چوہدری محمد اسحاق ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر مشتاق نیئر اورکارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment