جمعہ, 03 مئی 2024


قبائلی رسومات کے تحت جرگے کا انعقاد


ایمز ٹی وی (چارسدہ)عمرزئی میں جائیداد اور رشتے کے تنازعے پر دو مسلح گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

چارسدہ کے علاقے عمرزئی میں رشتے اور جائیداد کے تنازعے میں دو گروپوں کے درمیاں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق تنازعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب جرگے کے عمائدین دونوں فریقین کو بٹھا کر مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کررہے تھے تو اسی اثناء ایک گروپ نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کیا جس پر دوسرے گروپ کی جانب سے اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

پڑھیں: اورنگی ٹاؤن میں رشتہ نہ دینے پرتنازعہ، دوخواتین کا قتل

فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقامی عمائدین کی جانب سے مسئلے کو حل کرنے کے لیے قبائلی رسومات کے تحت جرگے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس دوران دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور ایک دوسرے پر اسلحہ تان لیا جس کے بعد دونوں میں فائرنگ کا بھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment