بدھ, 01 مئی 2024


اسفند یار ولی خان کا یاسمین نگار خان کواپنے خاندان کا حصہ ماننے سے انکار

ایمز ٹی وی ( پشاور ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یاسمین نگار خان جو ہند وستان میں رہائش پذیر ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں بھارتی میڈیا اور بی بی سی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ خان عبدالغفار خان المعروف با چا خان بابا کی نواسی ہیں.

 

اس حوالے سے اسفندیاروالی نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ یاسمین نگار خان کسی بھی طور پر باچا خان کے خاندان سے تعلق نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کی ہماری سیاسی تحریک سے کوئی وابستگی ہ.

،انہوں نے کہا کہ وضاحت کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ غلط فہمی دور ہو جائے جو میڈیا پر آنے کے بعد پیدا ہوچکی ہے۔

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment