ھفتہ, 27 اپریل 2024


دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لیےانعام کااعلان

 

ایمزٹی وی (خیبر پختونخواہ)خیبر پختونخوا ہ حکومت نے عدالت پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔
چارسدہ میں تحصیل بارایسوسی ایشن کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سانحہ تنگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وکلا برادری کے ساتھ ہیں، متاثرین کی مالی امداد سمیت ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ لڑیں گے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو رہا ہے، پولیس کے جوانوں نے جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گرد منصوبے کو ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment