جمعہ, 26 اپریل 2024


فاٹااصلاحات کی منظوری۔۔۔ عوام میں خوشی سے جھوم اٹھے

 

ایمزٹی وی(فاٹا)وفاقی کابینہ کی جانب سے فاٹا اصلاحات کی منظوری کے بعد فاٹا کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لنڈی کوتل میں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ا ور جمع ہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے ،مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
لنڈی کوتل بازار میں رکن قومی اسمبلی الحاج شاہ جی گل کے کارکنوں نے بھی اس خو شی میں مٹھائی تقسیم کی،پشاور میں مقیم قبائلی طلبہ اور فاٹا کے باشندوں نے ہشتنگری کے علاقے میں سڑکوں پر نکل کر خوشی کا اظہار کیا اور ڈھول کی تھاپ پر روایتی قبائلی رقص اتنڑ پیش کیا، بھنگڑے بھی ڈالے۔فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے پشاور کے علاقے ہشتنگری سے گورنر ہاﺅس تک مارچ بھی کیا اور اس دوران الوداع الوداع ایف سی آر، مضبوط قبائل مضبوط پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔
فاٹا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر شوکت عزیز نے اس موقع پر کہا کہ تقریباً 70 سال کے بعد قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment