جمعہ, 26 اپریل 2024


ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کاہیلی کاپٹراستعمال کیاگیا

 

ایمز ٹی وی(پشاور) خیبرپختونخوا کے دشوارگزارعلاقوں میں ہیلی کاپٹرسے بیج گرانے کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلین ٹری منصوبے کے تحت ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیج گرائے گئے،بیج گرانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے فرش میں فنل لگایا گیا۔
محکمہ جنگلات کے مطا بق آزمائشی طور پر گڑھی چندن میں بیج گرائے گئے، بیج گرانے کامقصد ناقابل رسائی علاقوں میں جنگلات میں اضافہ ہے، ناقابل رسائی 1 لاکھ ایکڑرقبے پرمختلف اقسام کے بیج گرائے جائیں گے۔محکمہ جنگلا ت کے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ کاہیلی کاپٹراستعمال کیاگیا اور اگلے ہفتے 18 اضلاع میں 25 ٹن بیج گرایاجائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment