ھفتہ, 27 اپریل 2024


فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ ہوئی تو اس کیلئے ہمیں سالوں تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا

 

ایمزٹی وی(خیبر پختونخواہ)پشاور میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نادرا میگا سنٹر اور ایگزیکٹو سنٹر کے افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ جب دنیا بھر میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی آرہی تھی تو اس وقت پاکستان کے پاس ایسا سسٹم ہی نہیں تھا کہ اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا سکے جس کی وجہ سے ہم ٹو جی پر ہی پھنسے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ٹیکنالوجی میں بہتری پیدا کی جبکہ اس کی تعلیم میں بھی تیزی لے کر آئی جس کی وجہ سے اب ملک میں تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی پورے ملک میں استعمال ہورہی ہے جبکہ طلبہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی ایجادات کر رہے ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب ایسا سسٹم موجود ہے کہ دنیا میں جب بھی فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ ہوئی تو اس کیلئے ہمیں سالوں تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ فوری طور پر یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں بھی متعارف کرادی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ موجودہ حکومت چین کے ساتھ مل کر نئی فائبر آپٹیک کیبل ڈال رہی ہے جس سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں تیزی آئے گی اور ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولیات بھی بہتر ہوں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment