منگل, 07 مئی 2024


قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت

ایمزٹی وی(ملتان) ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس نے مقتولہ کی 2 بھابیوں کو گرفتار کرتے ہوئے قندیل کا موبائل فون بھی برآمد کرلیا

قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کی جانب سے تاحال گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتول کی 2 بھابیوں سحرش بتول اوراقبال بی بی کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے قندیل بلوچ کا جائے وقوعہ سے گم ہونے والا موبائل فون بھی ڈیرہ غازی خان میں شاہ صدرالدین کے علاقے میں ان کے آبائی گھرسے برآمد کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل کے بھائی ملزم وسیم نے جائے وقوعہ سے موبائل فون اٹھا لیا تھا اوراپنے آبائی گھرمیں چھپا لیا تھا جب کہ اب تک اس قتل کیس میں 7 افراد زیر تفتیش ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment