جمعہ, 03 مئی 2024


اور بلا آخرصبرکاپیمانہ لبریز ہوگیا

ایمزٹی وی(فیصل آباد) میں فیسکو کے خلاف شہریوں کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ مسلسل 7 گھنٹے بجلی کی بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ فیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

فیصل آباداسلام نگر کے علاقے میں بجلی کی مسلسل 7 گھنٹے بندش سے شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ اہلِ علاقہ نے سرگودھا روڈ بلاک کر کے فیسکو کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

احتجاج کی اطلاع ملتے ہی فیسکو اہلکار آئے تو شہریوں نے ان کو بھی مار بھگایا۔ فیسکو اہلکار گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ 7 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ فیسکو اہلکار شکایت کرنے کے باوجود نہیں آئے۔ شہریوں کے احتجاج کے باعث سرگودھا روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment