جمعہ, 03 مئی 2024


کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا گجرات میں اپریشن

ایمزٹی وی(لاہور) سی ٹی ڈی نے گجرات کے علاقے میں کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے مقامی عہدیدار کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گجرات کے علاقے ڈنگہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور اس دوران کالعدم تنظیم کے مقامی عہدیدار کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالمجید کے نام سے ہوئی جو ایبٹ آباد کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے ممنوعہ مواد اور سی ڈیز بھی برآمد کی گئی ہیں

جب کہ اسے کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment