جمعہ, 03 مئی 2024


لاہورپولیس کی کارروائی بم بنانے کا سامان برامد

ایمزٹی وی(لاہور) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب بنانے کی فیکٹری اور آتش بازی کا سامان پکڑ لیا جبکہ چار ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاون کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاہنہ میں کارروائی کے دوران شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فیکٹری سے بھاری مقدار میں تیار اور کچی شراب قبضہ میں لے لی گئی ہے۔

دوسری جانب نشتر کالونی میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارِخانے پر چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارخانے سے ماچس بم اور دیگر سامان قبضہ میں لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment