پیر, 06 مئی 2024


میجر شریف شہید کو گارڈ آف آنر

ایمز ٹی وی(لاہور)یوم دفاع پر میجرشبیر شریف شہید نشان حیدر کی آخری آرام گاہ پر سلامی کی تقریب ہوئی ۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔

جی او سی میجر جنرل فدا حسین میجر شبیر شہید کے خاندان نے ان کے مزار پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر میجر جنرل فدا حسین نے کہا کہ شبیر شہید کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہونی چاہیے۔

ہمشیرہ میجرشبیرشہیدکا کہناتھاکہ شہید آج بھی زندہ ہے،ان کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جانی چاہیے۔

شہید کے صاحبزادے کا کہناتھاکہ اپنےوالد کوبہت مس کرتاہوں،تمام ہی شہدا ہمارے ہیرو ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment