پیر, 06 مئی 2024


مویشی منڈیوں میں وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

ایمز ٹی وی (لاہور) کے نواحی علاقے کاہنا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی منڈیوں میں وارداتیں کرنے والی 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مویشی منڈیوں میں وارداتیں کرنے والے گینگ میں دو خواتین بھی شامل ہیں ملزمان مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو نشہ آور اشیاء کھلا کر رقم لوٹ لیتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں ارشد، عارف، زرینہ اور کوڑی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے بیوپاریوں سے لوٹی گئی ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment