اتوار, 28 اپریل 2024


آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے

ایمز ٹی وی (لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آلائشوں کو بر وقت ٹھکانے لگاےا جائے اور اس ضمن میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے کسی بھی شہر میں آلائشوں اور گندگی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے۔انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے ۔ پارکوں میں شہریوں کو بہترین تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوئی کثر نہ چھوڑی جائے ۔سکیورٹی فول پروف بنائی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز عید الاضحیٰ پر تمام انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment