منگل, 07 مئی 2024


تیز آندھی اور بارش کے باعث 2 افراد جاں بحق،متعددزخمی


ایمزٹی وی (ملتان) تیز آندھی اور شدید بارش سے حضوری باغ روڈ پر موجود شادی ہال کی دیوار اس وقت گر گئی جب باراتی وہاں موجود تھے۔ دیوار گرنے سے 13 سالہ لڑکی یسرا طیب موقع پر جاں بحق ہو گئی اور 6 باراتی شدید زخمی ہو گئے۔
سوئی گیس روڈ پر گھر کی دیوار گرنے سے 12 سالہ ذیشان جاں بحق ہو گیا اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 5 کی حالت خطرے میں ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment