منگل, 07 مئی 2024


تحریک انصاف کی رائے ونڈ میں جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر


ایمز ٹی وی(لاہور)تحریک انصاف کی رائے ونڈ میں جلسے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ اسٹیج کی تیاری کےلئے بیس کنٹینر رائے ونڈ کے اڈہ پلاٹ پہنچا دیئے گئے ہیں۔

رائے ونڈ روڈ پر اڈہ پلاٹ سے بھوبتیاں چوک تک گرین بیلٹ پر فولادی چادریں لگانے کا کام بھی جاری ہے۔ لایٹنگ کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر بنائے جانے والے سٹیج کا رخ ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف رکھا گیا ہے۔

تحریک انصاف جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کررہی ہے۔ پارٹی کے اپنے کارکن ہی یہ فریضہ انجام دیں گے۔30ستمبر کو ہونے والے احتجاج کے لئے کپتان کے کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھی عروج پر ہے۔دوسرے شہروں سے کارکنوں کی آمد ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment