منگل, 07 مئی 2024


آج را اور افغان ایجنسی ریلی کو نشانہ بناسکتی ہیں

ایمز ٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، را اور افغان ایجنسی ریلی کو نشانہ بناسکتی ہے۔


محکمہ داخلہ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ کے دوران بڑی دہشت گردی کا خطرہ ہے۔


مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ را اور افغان ایجنسی ریلی کو نشانہ بناسکتی ہیں، تحریک انصاف کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور پاناما لیکس کے معاملے پر 30 ستمبر کو لاہور سے رائے ونڈ کی جانب مارچ کرے گی، جس کیلئے ملک بھر سے رہنماء اور کارکنان ریلیوں کی صورت میں روانہ ہوچکے ہیں جو آج رات سے لاہور پہنچنا شروع ہوجائیں گے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment