ھفتہ, 04 مئی 2024


فتح جنگ کے قریب ٹرین کی گاڑی کو ٹکر

ایمز ٹی وی(پتوکی) لنڈا پھاٹک پر فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔

پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند کرنے والے کی مبینہ غفلت کے باعث فیکٹری کی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جب کہ ٹرین کی لائٹس بھی بند تھی جس کے باعث فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔


ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث معمولی زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال پتوکی جب کہ شدید زخمیوں کو لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب ریلوے پولیس نے بس کو پھاٹک سے ہٹا کر ریلوے لائن کو ٹرین کی آمدروفت کے لئے کلیئر کر دیا ہے جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment