منگل, 30 اپریل 2024


غیر قانونی منی ایکسچینج پرایف آئی اے کا چھاپہ


ایمزٹی وی(میانوالی)ایف آئی اے نے میانوالی میں چھاپہ مار کر ایک غیر قانونی منی ایکسچینج سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور بانڈز برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی کے لیاقت بازار میں قائم ایک غیر قانونی منی ایکسچینج پر چھاپا مارا کر 17 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈز برآمد کرلیے۔ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران غیر قانونی منی ایکسچینج کے مالک خاور فیاض کو گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment