منگل, 30 اپریل 2024


پولیس اہلکار چھت سے گر کر زخمی


ایمزٹی وی(ملتان) میں غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار ہوٹل کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملتان غیر ملکی افراد کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار بابر ہوٹل کی دوسری منزل سے گر کر زخمی ہو گیا۔ ہوٹل کی چھت پر روشنی کے ناقص انتظامات تھے اور کانسٹیبل اندھیرے کے باعث چھت سے گرا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کا کندھا اور متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ زخمی کانسٹیبل بابر تھانہ کینٹ میں تعینات تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment