منگل, 30 اپریل 2024


ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی


ایمز ٹی وی(لاہور) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرکےبڑی مقدار میں غیر معیاری دودھ ضائع کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کے مطابق شہریوں کی جانب سے لاہور میں سپلائی ہونے والے دودھ کے مضر صحت ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کی شکایات پر آج صبح ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب لاہور میں آنے والی 70 سے ذائد دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔

اس دوران30 کے قریب گاڑیوں سے2000 لیٹر سے زائدغیر معیاری اور مضر صحت دودھ کوقبضے میں لے کر ضائع کر دیا گیا اور درجنوں ذمہ دار افراد کو حراست میں لے لیا گیا،جن سے تفتیش جاری ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق ضائع کیا جانے والا دودھ لاہورکی مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔


واضح رہے کہ رواں سال پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں 30من سے زائدمضر صحت گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کر لیاتھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment