جمعہ, 03 مئی 2024


موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

ایمز ٹی وی(لاہور) موبی لنک اور وارد کے ضم ہونے کے بعد اب بالآخر وہ خبر بھی آ ہی گئی ہے جس کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔

جی ہاں! اب وارد نے موبی لنک کے نمبروں پر کالز کو بھی ”آن نیٹ“ کر دیا ہے اور نئے پیکیجز بھی متعارف کرا دئیے ہیں اور موبی لنک کے برعکس وارد نے یہ سہولت پری پیڈ صارفین کیلئے مہیا کی ہے۔

موبی لنک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، خرچہ بے حد کم ہو گیا وارد اور موبی لنک کے کامیاب انضمام کے بعد دونوں کمپنیوں کی جانب سے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور دیگر معاملات کو ضم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہی وجہ ہے کہ موبی لنک صارفین مختلف علاقوں میں 4G نیٹ ورک بھی استعمال کر رہے ہیں جبکہ وارد صارفین کیلئے بھی کمپنی کی جانب سے 3G انٹرنیٹ کی سہولت تجرباتی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں موجود ہے۔ اگرچہ یہ سہولت تمام صارفین کو باضابطہ طور پر فراہم نہیں کی گئی لیکن بہت سے صارفین نے وقتاً فوقتاً اس کی تصدیق کی ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے آئی فون 7 کا ایک موبائل تیار کرنے پر ایپل کمپنی کا کتنا خرچ آتا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا انضمام کے اس مرحلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اب وارد نے بھی موبی لنک کے نمبروں پر کالز کو ”آن نیٹ“ کرتے ہوئے ”ڈیلی سپر بنڈل“ اور ”ویکلی آل نیٹ بنڈل“ کے نام سے پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔ ان پیکیجز کے حصول پر ملنے والے ”آن نیٹ منٹس“ وارد اور موبی لنک کے نمبروں پر کال کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment